چیف جسٹس اور ججز حلف کے مطابق آئین اور قانون کے پابند ہیں، فائل فوٹو
چیف جسٹس اور ججز حلف کے مطابق آئین اور قانون کے پابند ہیں، فائل فوٹو

ایک ہی دن انتخابات:سپریم کورٹ میں سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(امت نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آج ہونے والی سماعتوں کی کاز لسٹ چیف جسٹس کی طبیعت ناسازی کے باعث منسوخ کئے جانے کے بعد دوبارہ جاری کردی گئی
نظرثانی کے بعد جاری کاز لسٹ کے مطابق ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو دن ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان ستائیس اپریل کو ان چیمبر ورک کریں گے۔
ملک میں ایک ہی دن انتخابات کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہوگی، بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
گزشتہ سماعت کے دوران انتخابات کرانے کے حوالے سے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کی تھی۔
چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ اگر سیاستدان مل بیٹھ کر کوئی راستہ نکال لیتے ہیں تو بہتر ہے بصورت دیگر عدالت عظمیٰ کے پاس آئین سے پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں ۔ اپنا 14 مئی کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے، عدالتی فیصلہ واپس لینا مذاق نہیں