دولتالہ (نامہ نگار )تھانہ جاتلی کے علاقہ میں فائرنگ سے 2افراد کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، ایس ڈی پی او گوجرخان کو موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا، مقتولین کے بھتیجوں نے ان پر فائرنگ کی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقہ میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر سے رپورٹ طلب کرلی، ایس ڈی پی او گوجرخان کو موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت دی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا، مقتولین کے بھتیجوں نے ان پر فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے محمد اشرف اور ارشد محمود قتل جبکہ محسن نامی شخص زخمی ہوا، واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی گوجرخان موقع پرپہنچ گئے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ملزمان کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔