لاہور ( اُمت نیوز) چونگی امرسدھو جاوید کالونی میں گھر کی چھت پر ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں گرنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 بچے جھلس گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے چھت پر پتنگ اڑا رہے تھے ، پتنگ کی ڈور ہائی ایکسٹینشن وائر میں پھنسی، بچوں نے پتنگ کی ڈور کھینچنے کی کوشش کی تو ہائی ایکسٹینشن تار گھر میں گرنےسے آگ لگ گئی ۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ ایان علی ،4 سالہ علی حسن عمر ، 3 سالہ شہریار عمر ، 10 سالہ محمد حسنین سمیت دیگر شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کی جانب سے واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔