پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاسپورٹ اجرا سے متعلق امیگریشن ڈاریکٹوریٹ نے نئی ہدایت جاری کردیں۔ حکم نامے کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کیلئے حکام نے ڈلیوری ٹائم میں کمی کردی ہے، نارمل درخواست والا پاسپورٹ اب 10 روز میں درخواست گزاروں کو ملے گا،دخواست گزاروں کو ارجنٹ پاسپورٹ 4 روز اور فاسٹ ٹریک درخواست کے حامل پاسپورٹ 2 دنوں میں ملے گا، ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات پر ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی قونصلیٹس کو ہدایات جاری کردی گئی۔ ترجمان پاسپورٹس امگریشن ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ اجرا جلد سے جلد کرنے کی ہدایت ہے۔ قبل ازیں نارمل پاسپورٹ 14 روز، ارجنٹ 7 روز اور فاسٹ ٹریک والا 4 روز میں ملتا تھا