اسرائیل کی شام پر بمباری، 3 افراد زخمی

شام(اُمت نیوز)شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حمص شہر میں بمباری کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ایک مبصر ادارے کے مطابق اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ شب 12 بج کر 50 منٹ پر دشمن اسرائیل نے شمالی لبنان کے شہر حمص میں مختلف مقامات پر بمباری کی۔”
سانا نیوز کے مطابق "حملے میں ایک پیٹرول پمپ کو نقصان پہنچا جبکہ تین شامی شہری بھی زخمی ہوگئے۔” خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے میزائل دفاعی نظام نے کچھ اسرائیلی میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا تھا۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق "اسرائیلی حملے میں لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے اسلحہ ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا۔”