چوہدری سرور نے چوہدری شجاعت کے گھرچھاپے کو شرمناک قرار دیدیا

لاہور(امت نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے ‏ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر بغیر وارنٹ چھاپے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے چوہدری شجاعت کے گھر کے شیشے توڑنے کو شرمناک قرار دیا

بیان میں چوہدری سرور نے کہا کہ چوہدری شجاعت کے گھر کے شیشے توڑنا شرمناک اور قابل تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا کسی صورت قبول نہیں۔

رہنما ق لیگ نے کہا کہ آدھی رات کو کسی کے گھر زبردستی گھسنا جمہوری طرز عمل نہیں