آڈیو لیک میں آواز میرے بیٹے ہی کی ہے،ثاقب نثارکی تصدیق

اسلام آباد(امت نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تصدیق کی ہے کہ جوآڈیولیک ہوئی ہے اس میں آواز ان کے بیٹے ہی کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے
اس حوالے سے سابق چیف جسٹس نے تصدیق کی ہے کہ جوآڈیولیک ہوئی ہے اس میں آواز ان کے بیٹے کی ہے،تاہم ان کا کہناتھا کہ میرے بیٹے کی آواز کوتوڑمروڑ کرپیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سفارش سے کسی کا نقصان ہوا ہے توبتائیں، میں پرائیویٹ شخص ہوں کسی کےلیے بھی سفارش کرسکتا ہوں۔
ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ سفارش کے لیے پیسےنہیں لیے، پیسے لینے والوں پرلعنت بھیجتا ہوں۔