لکی مروت کےشہید جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پشاور(امت نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں امن دشمنوں کے خلاف لڑ کر شہید ہونے والے جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوشہرہ کے 40 سالہ نائب صوبیدار تاج محمد، ایبٹ آباد کے 38 سالہ حوالدار ذاکر احمد اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 29 سالہ سپاہی عابد حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تینوں جوان 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی کے دوران شہید ہوئے تھے

نماز جنازہ میں حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی و سول افسران، عزیز و اقارب اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدا میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی یہ قربانیاں ہی پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔