پاکستان میں رواں سال بھی سیلاب کے خطرات ہیں،اقوام متحدہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات موجود ہیں

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے رپورٹ میں کہا ہے کہ گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان، تاجکستان، عراق اور ترکیہ میں بھی رواں سال شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے باعث وہاں سیلابی صورت حال ہوگی۔