ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع

اسلام آباد (امت نیوز)وفاقی حکومت  نے ملک میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے عمل میں اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے ذریعے جمع کیے گئے اعداد و شمار کی تصدیق اور تجزیہ آسانی سے ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ ساتویں خانہ و مردم شماری پر وفاقی ادارۂ شماریات میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، صوبائی وزراء اعلیٰ، وفاقی وزراء اور معزز ارکان پارئمنٹ کو بریفنگ دی گئی۔