پنجاب کی نگران حکومت غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے، فائل فوٹو
پنجاب کی نگران حکومت غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے، فائل فوٹو

آٹا اسکیم میں کرپشن، نگراں حکومت کا لیگی رہنما سے بڑا مطالبہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے بیان پر پنجاب حکومت میدان میں آگئی اور لیگی رہنما سے معذرت کرنے کامطالبہ کردیا۔

نگران وزیراطلاعات عامر میرکا کہناہے کہ مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی، الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی،عامر میر نے کہاکہ آٹا اسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی ، اسکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا،آٹا اسکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملکر فنڈ کیا۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ آٹا اسکیم کو پارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسرزیادتی ہے،شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، پنجاب حکومت ایک ایک پائی ک احساب دے سکتی ہے ۔