پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان
اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوادی،پیٹرول کی قیمت میں 5سے7 روپے ،ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے لیٹر کمی کی سفارش
April 30, 2023 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد(امت نیوز)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے تک کمی کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں، تاہم وزیر خزانہ سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، اور قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔