وادی نيلم (امت نیوز) وادی نیلم کے گاوں پھلاوئی میں سیاحوں سے بھری جیپ دریائے نیلم میں جا گری، حادثے ميں دو سياح جاں بحق جبکہ تين افراد کونکال لياگيا۔
تفصیلات کے مطابق گاڑی میں 13 افراد سوار تھے جن میں گیارہ سیاح جبکہ ایک ڈرائیور اور ایک کنڈیکٹر شامل ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 زخمیوں اور ایک لاش کو نکال لیا گیا جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔
چوکی پولیس پھلاؤی کے مطابق حادثے کا شکار سیاحوں کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے جو ایک ہی فیملی کے ہیں، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پاک فوج ، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔