سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں ، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو کرنا ہے کر لیں تا کہ انہیں کوئی گلہ نہ رہے ۔ آئین میں کہاں لکھا ہوا ہے کہ مذاکرات کروائے جائیں گے۔ تحریکِ انصاف احتجاج کرے تاکہ یہ مذاکرات تو ختم ہوں۔
وزیر دفاع کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عدلیہ اور انتظامیہ کے گٹھ جوڑ نے پاکستان کوصرف افراتفری دی ہے‘ عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دیتی ہے، پنچایت نہیں لگاتی‘نواز شریف اور ان کے خاندان کو ظلم و ستم کا نشانہ اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے والے کردار آج ایک ایک کرکے بے نقاب ہو رہے ہیں.
انہوں نے کہاکہ اقتدار سے دوری عمران خان کو کھائے جا رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے‘معیشت اور ملک کے حالات ہمارے آنے کے بعد مزید ابتر ہوئے ہیں۔