لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہناہے کہ ملک کی ترقی میں ایک شخص حائل ہے وہ عمران خان ہے ، عمران خان سیاستدان نہیں دہشتگرد ہے۔
مزدوروں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ سنا ہے فتنہ آج مزدورں کیلئے ریلی نکال رہاہے،عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،عمران خان ملک کے خلاف سازشیں بند کرے، مزدور کا بھلا ہو جائے گا
مریم نوازنے کہاکہ تم سازشی طریقوں سے اقتدار کے راستے کھولنا بند کرو،عمران خان ریلی نہ نکالو، سازشیں کرنا بند کرو،فتنے سے کہتی ہوں سازشیں بند کرو مزدور کا بھلا ہو جائےگا،ان کاکہناتھا کہ فتنے کی تعریف پر عمران خان پورا اترتا ہے،عمران خان کے گینگ میں تمام کرپٹ لوگ شامل ہیں،صرف عمران خان نہیں پورا ٹولہ مہنگائی کا ذمہ دار ہے، ثاقب نثار ہو یا فیض حمید سب اس کے گینگ میں ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف جب تک وزیراعظم تھے چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی،جس دن نوازشریف کو ہٹایا گیا اس دن سے پاکستان ٹریک سے اتر گیا۔
مریم نواز نے کہاکہ عمران خان نے خود کہا جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں توڑیں،عمران خان کا ہر حربہ ناکام ہوا لیکن اس کو بچانے والے پھر سامنے آگئے،جسٹس کھوسہ نے کہامیرے پاس آﺅ نواز شریف کو ہٹاتا ہوں،سوموٹو لے کر انصاف کا تماشا بنایا گیا،سپریم کورٹ کے سینئر جج بھی ناانصافی کے خلاف بول اٹھے،پیپر آﺅٹ ہو گیا تمہارا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کا لیبر ونگ بہت مضبوط ہے، دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے محنت کش ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،وزیراعظم سے درخواست کروں گی کم سے کم اجرت40 ہزار مقرر کی جائے ۔
مریم نواز نے کہا کہ چند سال پہلے روٹی 2 روپے کی تھی، مزدور پیٹ بھر کر کھانا کھاتا تھا، نوازشریف کے دور میں ملک ترقی کررہا تھا اور کارخانے لگ رہے تھے، پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کا ہاتھ سب سے زیادہ ہے۔
ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ 2013 سے 2017 تک ملک ترقی کررہا تھا، 97 والا ڈالر 280 روپے کا ہوگیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ملک کو نوچنے والا پورا ٹولہ ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ترقی کے سفر سے ہٹا دیا ہے، خان صاحب ملک پر رحم کرو، ان کی جیل بھرو تحریک ناکام ہوئی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نا کھاتا ہے نا کھانے دیتا ہے، یہ کھاتے بھی ہیں اور کھانے بھی دیتے ہیں، عمران خان کی سازش کو سمجھنے کی ضرورت ہے، سینئر ترین ججز نے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں، آڈیو لیکس میں حقائق سامنے آگئے ہیں، ایک ٹکٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لیے جارہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ بتایا جائے پانامہ کیس کے فیصلے کے کتنے پیسے لیے، دنیا میں فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں، یہاں فیصلے داماد اور ساسوں کے کہنے پر ہوتے ہیں، میں ذاتی گفتگو کی ریکارڈنگ کے حق میں نہیں، سازش کی ہدایت پر ذاتی گفتگو نہیں ہوتی۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے سفارتی تعلقات خراب کیے، خان صاحب کی لائی مہنگائی کو کنٹرول کررہے ہیں، 3 رکنی بینچ سے پوچھتی ہے آپ یہ سب کس لیے کررہے ہو۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کالے ڈبوں میں چھپ کر عدالت آتے ہیں، بہادر لیڈر سینہ تان کر پیش ہوتا ہے، نوازشریف کو تنخواہ نہ لینے پر اقتدار سے نکال دیا گیا، ملک میں ناانصافی کو انصاف میں بدلنا مشکل ہے، نوازشریف نے پاکستان کو بہت کچھ دیا۔