پشاور (امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتائی
انہوں نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اے پی سی ہے تو اس میں ہمارا موقف کیسے سنا جائے گا۔
اے این پی نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے ذریعے پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے تھی۔
اے این پی نے زمان پارک جا کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کی خواہش ظاہر کی تھی