بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو
بہت کچھ کُھلتا جارہا ہے۔ اب عوام کو معاملات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی، فائل فوٹو

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو کھیل قرار دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو کھیل اور بے سود قرار دےدیا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا کھیل سیاستدان کرتے رہتے ہیں، عمران خان سے مذاکرات بے سود ہیں، الیکشن اپنے وقت پر  یعنی اکتوبر میں ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کیلئے مذاکرات کریں۔

میزبان نےان سے سوال کیا کہ عمران خان چاہتےہیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ستمبر میں ریٹائرمنٹ سے پہلے الیکشن ہوجائیں، آپ چاہتے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعدالیکشن ہوں ؟

خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ ان کی ریٹامنٹ کے بعد ہوں، ہم چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں۔