فوٹو اسکرین گریب

ن لیگ اور پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے سابق اراکین اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

جنوبی پنجاب سے پی پی میں شمولیت کرنے والی سیاسی شخصیات اور سابق اراکین نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی

اعلامیے کے مطابق مظفر گڑھ سے سابق صوبائی وزیر سید ہارون نے مسلم لیگ ن، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری اصغر جٹ نے پی ٹی آئی جبکہ خانیوال سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سید جمیل شاہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ ق کے مظفر گڑھ سے پی پی 271 سے امیدوار ملک فیض احمد جبکہ پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے بہاؤولنگر رانا انتظار احمد، پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر عامر وٹو، خانیوال کے سابق چیئرمین مسعود مجید نے پی ٹی آئی چھوڑ پر پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی۔ ملاقات میں یوسف رضا گیلانی اور مخدوم، سید احمد محمود بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اراکین قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضی محمود اور مخدوم سید مصطفی محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔