نیلم حادثے میں لاہورکے 11کزن گاڑی پر سوارتھے

مظفرآباد(امت نیوز)وادی نیلم کے علاقے پھلوائی میں جیپ حادثہ کا شکار ہونے والے لاہور اچھرہ سے تعلق رکھنے والے گیارہ کزن اور ان میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے ۔ ایک نوجوان گلفام کی اگلے ہفتے شادی تھی تو ایک نوجوان اپنی بیوی سے یہ کہہ کر نکلا کہ اس بار دوستوں کے ساتھ جارہا ہوں اگلی بار دونوں ساتھ جائیں گے ۔مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا ۔اس حادثے کا اہم پہلویہ ہے کہ انتہائی خطرناک روڈ پر ایک جیپ پر پندرہ افراد کو کیوں سوار کیا گیا ۔ ہاٹ ٹاپ جیپ کے اندر پندرہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش نہیں ہو سکتی۔ ڈرائیورپیسوں کے لالچ میں اس قدر اندھا ہو گیا کہ اپنی اور دیگر چودہ افراد کی زندگی کی بھی پروانہ کی ۔