چکوال میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

کھوکھر زیر میں زمیندار -سمن آباد میں 12 سال کا لڑکیاں مرنے والوں میں شامل

May 2, 2023 · قومی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آسمانی بجلی گرنے کے دو مختلف واقعات میں زمیندار سمیت 12سالہ بچہ جاں بحق، پہلے واقعہ میں کھوکھر زیر میں گندم اٹھانے کےدوران اچانک بجلی گرنے سے راجہ نصیر نامی زمیندار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور بجلی گرنے کے نتیجے میں ٹرالی میں پڑی گندم کو بھی آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گندم کے ڈھیر کو خاکستر کر دیا۔ دوسرے واقعہ میں نواحی قصبہ سمن آباد میں بارہ سالہ بچہ بکریاں چرا رہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے اس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ضلع کے دیگر مقامات میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے اکا دکا واقعات سامنے آئے جن میں جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔