کراچی (امت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو نے شادی کے دوسرے روز اپنے شوہر جبران اور اپنے بھائی جونیئر ذوالفقار علی بھٹو اور میر علی کے ہمراہ کراچی میں اینیمل ویلفیئر ادارے کا دورہ کیا اورجانوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے گفتگو کی ۔ نوبیاہتا جوڑے فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر نے ریسکیو کیے گئے جانوروں کے ساتھ تصاویریں بھی بنوائیں ۔
فاطمہ بھٹو نے اپنے اس دورے کی تصاویرانسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور میری فیملی نے اے سی ایف اینیمل ریسکیو آفیشل کا دورہ کیا جہاں میں ایسے جانوروں سے ملی جن کے ساتھ بدسلوکی کی گئی یا وہ کسی کے پالتو نہیں تھے، میں نے پارکر اور سریراچا، میرے پسندیدہ کتوں اور کچھ مار پیٹ کی وجہ سے صدمے کا شکار چھوٹے کتوں کو بھی دیکھا۔
Came by to celebrate her special day with rescued animals with her husband & brothers the day after she got married 🤍 Such a breath of fresh air & originality in the morally polluted landscape we live in 🙏🏼 @fbhutto pic.twitter.com/nPkAYrXEty
— ayesha chundrigar (@a_chundrigar) April 30, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سُوری کے ساتھ دوستی کرنی چاہی جوکہ ایک قابلِ ستائش بندریا ہے اور اسکو بہت بری طرح سے زخمی کیا گیا تھا لیکن سوری نے زیادہ تر مجھے نظر انداز کیا اور وہ میرے بھائی کے بالوں کو سنوارنے میں ہی مصروف رہی۔ تصاویر میں فاطمہ اور ان کے شوہر کے علاوہ ان کے بھائی جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر اینیمل ویلفیئر سینٹر کی بانی عائشہ چندریگر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے نئے جوڑے کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو 3 روز قبل کراچی میں واقعآبائی گھر70 کلفٹن میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراہم (جبران )کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھی تھیں۔