کراچی : پولیس چھاپوں میں منشیات، گٹکا فروشوں سمیت 43 ملزم پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ، چھاپہ مارکارروائیوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران ایک زخمی ملزم،منشیات وگٹکافروش،گاڑیاں لفٹرز،مرغا لڑائی میں جواءکھیلنے والوں ودیگرجرائم میں ملوث43ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن پولیس نے گارڈن دھوبی گھاٹ نزد کشتی مسجد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ظہیر مگسی ولد اللہ دین کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ گڈاپ سٹی پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 3 کارندوںعبدالمنان ، جمال الدین ناصر اور محمد فرحان کو گرفتارکرکے تین پستول،26 قیمتی موبائل فونز بر،50 سے زائد موبائل سم کارڈزآمد کرلیے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گروہ کے دیگر ساتھی ملزمان کی مدد سے IMEI تبدیل کرکے بذریعہ TCS بلوچستان کوئٹہ اور کوئٹہ سے ایران و افغانستان سپلائی کرتے ہیں،جن سے مزید تفتیش جا ری ہے۔ شرافی گوٹھ پولیس نے ایک منشیات فروس شہزاد عرف کاٹو اوردوگٹکا فروش فیصل اور اسامہ کو گرفتارکرکے ایک230 گرام چرس اور 4 کلو گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔

سرجانی پولیس نے منشیات تین منشیات فروس سپلائرمحمد مراد ،فیضان اورقمرزمان کو گرفتارکرکے ایک کلو سے زائد چرس اورنقدی برآمد کرلی۔شاہ فیصل کالونی پولیس نے منشیات فروش شہزاد علی عرف پارٹنر کو گرفتارکرکے آدھا کلو گرام سے زائد چرس برآمدکرلی۔جمشید کوارٹر پولیس نے منشیات فروش فہد خان کو گرفتارکرکے آدھا کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔سکھن پولیس نے 2 موٹر سائیکل چورشہزاد اور سلطان کو گرفتارکرکے چوری شدہ ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی۔مومن آباد پولیس نے موٹرگاڑیاں لفٹنگ میں ملوث2 ملزمان خرم ولد سلیم الدین اور خرم ولد ریاض الدین کو گرفتارکرکے تھانہ اورنگی کی حدود سے چوری شدہ رکشہ برآمد کرلیا۔سہراب گوٹھ پولیس نے ڈکیت گروپ کا سرغنہ نزیرکو گرفتارکرکے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد کرلیا،ملزم نزیر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم پیشہ سے کباڑ کا کاروبار کر تاہے اور ڈکیتوں کو واردات کے لیے اسلحہ بھی فراہم کرتا ہے۔کلری، گارڈن اور رسالہ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکل لفٹنگ، منشیات فروشی اور گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 7 ملزمان جمیل،سہیل، محمود خان، محمد ارشد، پترس شوکت مسیح اور محمد شاہد کو گرفتارکرکے ایک پستول بمعہ راؤنڈز،ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، چرس اور گٹکا/ماوا برآمد کرلیا۔

عوامی کالونی پولیس نے گٹکا ماوا فروش دانش کو گرفتارکرکے گٹکا ماوا برآمدکرلیا۔پی آئی بی کالونی پولیس نے دو گٹکا ماوا فروش شہزاد اور محمد ساجد کو گرفتارکرکے گٹکا ماوا برآمدکرلیا۔زمان ٹاؤن پولیس نے خالی پلاٹ پر مرغوں کی لڑائی پر سٹے لگانے والے 6 ملزمان صابر، اظہر، نعیم، علی، ساجد اور نعمان کو تین مرغوں کے ساتھ گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم آٹھ ہزار تین سو پچاس روپے برآمدکرلیے۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ملزم نصیر احمد کو گرفتارکرکے105 کلو چھالیہ ، 20 کلوگٹکا ماوا اور گٹکا بنانے کا سامان برآمدکرلیا۔علاوہ ازیں پاک کالونی تھانے کی حدودپرانا گولیمار میں پولیس نے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا،مذکورہ آپریشن منشیات فروشوں و ندی کنارے نشے کا استعمال کرنے والے افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔آپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان جہانزیب،بلال فاروق، سرفراز سلیم، شاہد، محمد ریاض، واز علی اور ندیم جبکہ تین مشتبہ افراد شہباز، فرحانولد محمد شہباز اور سورج کو تفتیش کے لیے زیر دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کیاگیا،جبکہ آپریشن میں متعدد نشے کے عادی افراد کو پولیس حراست میں لے کر علاج معالجہ کے لیے فلاحی ادارے کے حوالے کیا گیا۔