لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کیلیے اینٹی کرپشن کی ٹیم پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کچھ دیر قبل اپنے خلا ف مقدمات کا سامنا کرنے اور شامل تفتیش ہونے کیلیے نیب میں پیش ہوئے تھے ، تاہم اس وقت وہ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قیام پذیر ہیں، انہیں گرفتار کرنے کیلیے اینٹی کرپشن کی ٹیم یونیورسٹی پہنچ گئی ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی خان میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے مبینہ بس اسٹینڈ بنایا ۔ ان کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج ہے جس میں ان کی گرفتاری درکار ہے ۔