اسلام آباد(امت نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا، مشترکہ اجلاس اب 15 مئی کے بجائے 4 مئی کو دن 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔
اسپیکر نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت کی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا۔
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 5 مئی بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا، صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے۔