واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی عید ملن پارٹی میں مسلمان میئر کو آخری لمحات میں شرکت سے روک دیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیوجرسی کے شہر پراسپکٹ پارک کے مسلم میئر محمد خیر اللہ بھی عید ملن پارٹی میں شرکت کے لیے مدعو تھے اور وائٹ ہاؤس جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ انھیں اہم کال موصول ہوئی۔
وائٹ ہاؤس سے آنے والی کال میں مسلم میئر محمد خیر اللہ کو کہا گیا کہ خفیہ ایجنسی نے ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی لہٰذا وہ شرکت نہیں کر سکتے۔
امریکی خفیہ ایجنسی کے ترجمان اینتھونی گوگلیامی نے مسلم میئر محمد خیر اللہ کو وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی تصدیق کی تاہم وجہ نہیں بتائی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی مناسبت سے عید ملن تقریب منعقد کی گئی تھی۔