دوحہ اجلاس میں مدعونہ کرنے پر افغان طالبان ناراض

کابل(امت نیوز)افغان طالبان نے دوحہ اجلاس میں افغان نمائندوں کو مدعو نہ کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے امتیازی سلوک قرار دیا
افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے دوحہ میں اقوام متحدہ کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق ہونے والے اجلاس کے بارے میں کہا ہے کہ کوئی بھی اجلاس افغان حکومت کے نمائندوں کے بغیر غیر موثر ہے۔
سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امارات اسلامیہ افغانستان بنیادی فریق ہے، اس کے نمائندوں کے بغیر کوئی بھی اجلاس غیرموثر ہے اور بعض اوقات خلاف منشا بھی ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی امارات اسلامیہ کا قانونی حق ہے کہ اسے ایسے اجلاسوں میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کیسے قابل قبول یا نافذ ہو سکتے ہیں جب وہ اس عمل کا حصہ ہی نہیں۔