اسلام آباد(امت نیوز)مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کرپشن کی بات کیوں کی؟ مسلم لیگ ن کی قیادت شاہد خاقان عباسی پر برہم ہوگئی ۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اُن کے موقف پرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت شاہد خاقان عباسی کے رویے سے شدید تشویش کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے بھی حالات کو بھانپتے ہوئے وضاحت جاری کردی۔
پارٹی کی جانب سے ناگواری کے اظہار پر سابق وزیراعظم نے اپنا موقف تبدیل کرلیا۔
وضاحت پیش کی کہ انہوں نے سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں اور نقائص کی نشاندہی کی تھی۔ ستر سال سے ملک میں اسی قسم کا نظام رائج ہے۔ موجودہ حکومت یا پارٹی پر کسی قسم کا کوئی الزام عائد نہیں کیا۔تقریر سے غلط مطلب لیا گیا اور منفی تاثر پھیلایا گیا ہے