لاہور (امت نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ٹانگ میں سوجن اور تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان چیک اپ کیلئے ہسپتال روانہ ہو رہے ہیں، عدالت میں پیشی کے دوران ان کے پاوں کا زخم متاثر ہوا ہے
–
pic.twitter.com/dnNMHlPZbf— PTI (@PTIofficial) May 2, 2023
عمران خان ٹانگ کے چیک اپ کیلئے زمان پارک سے اسپتال روانہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج عدالت پیشی کے موقع پر دھکم پیل سے ٹانگ میں تکلیف ہوئی تھی۔
عمران خان کو گولی لگنے سے زخمی ٹانگ میں سوجن اور تکلیف ہے۔