حافظ نعیم الرحمٰن الطاف حسین بننے کی کوشش کررہا ہے،سعید غنی

کراچی (امت نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نیا الطاف حسین بننے کی کوشش کررہا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے جاوید ناگوری کے بھائی کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 2017 کی مردم شماری پر اعتراض کیا تھا، متحدہ قومی موومنٹ کابینہ میں شامل تھی جس نےمنظوری دی تھی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کو بعد میں شاید معلوم ہوا ، شائد ان کو معلوم نہیں کوئٹہ اور لاہور کی آبادی کم ہوئی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں پورے ملک میں مردم شماری ہو، حافظ نعیم جماعت اسلامی کو نسلی جماعت بنانا چاہتا ہے، اگر جماعت اسلامی نسلی جماعت ہے تو اس کا اعلان کرناچاہیے۔