مشعال ملک نے عالمی طاقتوں سے کیا اپیل کی ؟ جانیئے !

اسلام آباد(امت نیوز)  چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی ہندوتوا حکومت نے کشمیری مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے اور کشمیریوں کی جاری آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے ہندو ملیشیا قائم کی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بدنام زمانہ آر ایس ایس کے پانچ ہزار عسکریت پسندوں پر مشتمل جدید ہتھیاروں سے لیس اور تربیت یافتہ ہندو ملیشیا کا قیام عمل میں لایا گیاہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ بھارت دنیا کی توجہ کشمیر کی تحریک آزادی سے ہٹانا چاہتا ہے ۔

چیئرپرسن نے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں اپنے تقسیم اور خون آلود ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتی ہے ۔ کشمیریوں کی جائز آزادی کی تحریک کو روکنے کے مجرمانہ ارادے کے ساتھ ہندوؤں کو مسلح کرنے کا اقدام متنازعہ خطے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھا دے گا،کشمیر سب سے زےادہ فوجی تعیناتی والا علاقہ ہے جہاں ہر آٹھ افراد پر ایک فوجی ہے۔