متفرق درخواست میں گزشتہ رات ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔فائل فوٹو
متفرق درخواست میں گزشتہ رات ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔فائل فوٹو

تحریک انصاف نے مذاکرات کی رام کہانی سپریم کورٹ کو بتا دی

اسلام آباد: ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے میں تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی رام کہانی سپریم کورٹ کو بتا دی۔

ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آٸی نے سپریم کورٹ میں مذاکرات کی تفصیلات متفرق درخواست کے ذریعے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کیس میں جمع کرائی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مذاکرات میں کب کیاہوا؟پی ٹی آئی نے متفرق درخواست کے ذریعے عدالت کو آگاہ کردیا، متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 3 ادوار ہوئے، مذاکرات میں ہر ممکن حد تک لچک دکھائی، متفرق درخواست میں گزشتہ رات ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔

ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت اتحاد نے پی ٹی آئی کو الیکشن کیلیے 15 ستمبر کی تاریخ تجویز کر دی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے حکومت کو 15 اگست کو انتخابات کی تاریخ تجویز کی ہے،پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے لیکن حکومتی اتحاد نے 15 جولائی کو اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے قائدین سے مشاورت کا مانگ لیا گیاہے ۔

مذاکراتی ٹیموں نے مذاکراتی عمل پر بیان بازی روکنے اور اتفاق رائے کی صورت میں انتخابی نتائج تسلیم کرنے کے معاملے پر اتفاق کر لیاہے ۔ایک دو روز میں فریقین مشاورت مکمل کر کے دوبارہ رابطہ کریں گے ، پی ٹی آئی نے وفاقی وزرا کی بیان بازی اور گرفتاریوں پر اعتراض اٹھایا جبکہ حکومتی اتحادیوں نے عمران خان کے یو ٹرن کے خدشات پر اظہار تشویش کیاہے ۔