وزیر اعظم سے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ملاقات

اسلام آباد ( اُمت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری پر وزیر اعظم کو بریف کیا، شہباز شریف نے کہا رواں سال گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سےنگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ملاقات میں صوبے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا- نگران وزیر اعلی پنجاب نے حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری پر وزیراعظم کو بریف کیا