سوڈان(اُمت نیوز)سوڈان میں حالیہ خانہ جنگی کے باعث نقل مکانی کرکے دوسرے ملکوں میں آنے والے شہری جہاں اپنے وطن دوری کے دُکھ اور صدمے کا شکارہیں وہیں وہ میزبان ملکوں کی طرف سے سروس فراہم کرنے پر ان کے شکر گذاربھی ہیں۔
سوڈان سے انخلاء کے بعد سعودی عرب آنے والی ایک بزرگ خاتون نے مملکت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروسز پرسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوڈانی خاتون نے سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وہ غریب الوطنی کا دکھ اٹھا رہی ہیں مگروہ سعودی عرب میں آنے کے بعد پرامید بھی ہیں۔
فن کار فائز المالکی نےاپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر درد بھرے الفاظ پر مبنی یہ پیغام نشر کیا ہے۔ سوڈانی خاتون نے سعودی عوام کے نام ایک دل کو چھو لینے والا پیغام دیتے ہوئے اپنے ملک کےتکلیف دہ حالات بیان کیےہیں۔
فنکار فائز لمالکی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرایک متاثرکن ویڈیو کلپ نشر کیا۔ پورٹ سوڈان سے سعودی عرب کے نیول بیس پر آنے والی خاتون کا یہ ویڈیو بہت مقبول ہوا۔ خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ "آپ ایک نعمت میں ہیں، اس پر اللہ کا شکر ادا کریں اور اللہ آپ کو شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان عطا کرتا ہے”۔
من بورتسودان سيدة سودانية تصف المعاناة التي تعرضت لها وتسجل رسالة لكل سعودي #المملكة_تجلي_العالقين_بالسودان pic.twitter.com/eUCFu5WGjw
— فايز المالكي (@fayez_malki) May 2, 2023
سوڈانی خاتون کا کہنا تھا کہ اسے پہلی بار اپنے ملک میں جنگ کی لعنت کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ نمک پلکوں کے ساتھ اس کا کہنا تھا کہ ہمیں پینے کے پانی، وضو یا نہانے پانی تک میسر نہیں تھا‘‘۔
انہوں نے سعودی عرب اور اس کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی انتھک اور عظیم کوششوں پر سوڈان سے سوڈانی اور غیر ملکی شہریوں کو ملک میں جاری ہنگامہ آرائی سے بچانے میں مدد کی۔
سعودی عرب کی جانب سے سوڈان سے ممالک کے شہریوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔گذشتہ منگل کو شاہی سعودی بحریہ کا جیا "ریاض” جہاز جدہ پہنچا تھا۔