بکوٹ (نوید اکرم عباسی)آزادکشمیر برسالہ برھان کے دو نوجوان محنت کش کوہالہ کے قریب دریائے جہلم میں ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق اکمل مغل اور ارشد عباسی عرف بلا بکوٹ شریف جلمادہ کے مقام پر ریت نکالنے والی ڈولی کا رسہ دریائے جہلم میں درست کرتے ہوئے ایک دوسرے کو بچاتے بچاتے دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے، یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا۔رات گئے تک دونوں افراد کے زندہ یا مردہ حالت میں ملنے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ محنت کش آزادکشمیر والی سائیڈ سے ڈولی(چئیر لفٹ) کے ذریعے دریائے جہلم کے دوسرے کنارےایبٹ آباد کے گائوں بکوٹ شریف سے ریت نکال کر سڑک تک لے جا کر فروخت کرتے تھے ۔