سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو اٹھایا، مارا اور پھینک دیا۔ فائل فوٹو
سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو اٹھایا، مارا اور پھینک دیا۔ فائل فوٹو

عدت کے دوران نکاح ، عون چوہدری کی بطور گواہ طلبی کی درخواست منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کا بشری بی بی سےعدت کے دوران نکاح کیخلاف مقدمے میں عون چوہدری کے بطور گواہ طلبی کی درخواست منظورکرلی گئی.

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے عدت کے دوران نکاح کے خلاف کیس میں عون چوہدری کی بطور گواہ طلبی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

سینئرسول جج نصر من اللہ بلوچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدت کے دوران نکاح کے کیس میں عون چوہدری بطورگواہ پیش ہوں گے۔ عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید پہلے ہی بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

مفتی سعید نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اپنا بیان حلفی ریکارڈ کروایا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھا دیا۔ عمران خان نے کہا کہ نومبر 2017 میں بشریٰ بی بی کو (سابقہ خاوند خاور مانیکا سے ) طلاق ہوئی تھی۔