اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ( ق) کا سربراہ برقرار رکھا ہے۔(ق) لیگ کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی۔
الیکشن کمیشن نے( ق) لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے (ق )لیگ کے آئین میں ترمیم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔
چوہدری وجاہت حسین نے 26 جنوری کو پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی اور آئینی ترمیم کے تحت صدر کی مدت کو کم کرکے 2سال کر دیا تھا۔ چوہدری وجاہت حسین نے آئینی ترمیم کرکے نیا انٹرا پارٹی الیکشن کروا دیا تھا۔