پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مردان پہنچ گیا،سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو صوابی میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان
مخالفین پاکستان تحریک انصاف کا خاتمہ چاہتے ہیں،کہ خیبر پختونخوا کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے تحت اس کا حصہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مردان پہنچ گیا،سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو صوابی میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان
مردان: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مردان پہنچ گیا، جہاں انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پر پارٹی کو ختم کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا۔
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ 13 اکتوبر کو صوابی میں لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مخالفین پاکستان تحریک انصاف کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے تحت اس کا حصہ فراہم نہیں کیا جا رہا۔