یوکرین پر روسی حملے،3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک،18 زخمی

حملے میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔

October 11, 2026 · بام دنیا
یوکرین پر روسی حملے،3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک،18 زخمی

یوکرین پر روسی حملے،3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک،18 زخمی

کیف: یوکرین کے جنوبی شہر زاپوریزیا میں روسی حملے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 20 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ حملے میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی افواج نے رہائشی عمارتوں کو پانچ بموں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا حصہ تباہ ہو گیا۔ واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے متاثرہ مقام پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا اور ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش شروع کر دی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی ڈیزل کی برآمدات پر پابندیاں اٹھانے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس پر دباؤ میں کمی ماسکو کو مزید حملوں کے لیے حوصلہ دے سکتی ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا، یوکرین اور یورپی حکام جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب روسی حملوں کے باعث یوکرین کے دارالحکومت کیف کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ کیف میں ایک ریستوران کو میزائل حملے میں نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں مزید سات افراد زخمی ہو گئے۔