مانسہرہ میں زہریلا کھانا کھانے سے گھر کےمتعدد افراد بے ہوش

مانسہرہ (امت نیوز)مانسہرہ میں بٹ پل نزد جندر بانڈہ کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے گھر کےمتعدد افراد بے ہوش ہوگئے ۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122کی تین ایمبولینس اور  میڈیکل اسٹاف نے موقع پر متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی

رسیکیو میڈیکل ٹیم نے 11 متاثرہ  افراد کو تشویشناک حالت میں کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا. متاثر ہونے والے افراد کا تعلق کوہستانی فیملی سے ہے