لاہور(امت نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرمریم نواز نے بشریٰ بی بی کی جانب سے بھجوائے جانے نوٹس پر رد عمل میں کہا کہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے، جائیں گے تو ان کی اپنی ہی چوریاں کھلیں گی، ان ہی کو جواب دینا پڑے گا جس کے ان کی ثبوت اپنی ہی آواز میں ہیں۔
چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے۔ جائیں گے تو اپنی ہی چوریاں کھلیں گی اور جواب دینا پڑے گا جس کے ثبوت اپنی ہی آواز میں موجود ہیں ☺️ https://t.co/JS5OLJj5GZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 4, 2023
واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام تراشی پر ن لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
تحریک انصاف کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نوازکو قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں مریم نواز سے7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔