بھارتی ایوی ایشن کی جانب سے اجازت ملنے پر پی آئی اے کا طیارہ بھارت شہر فیروز پور تک بھارتی حدود میں داخل ہوا اور پھر ملتان ائیرپورٹ کی جانب رخ کیا۔ پی آئی اے کے طیارے نے بحفاظت ملتان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
خراب موسم کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بھارتی حدود میں داخل
طیارہ دمام سے ملتان جا رہا تھا، طوفانی بارشوں کی وجہ لاہور لینڈ نہ کرسکا،اورملتان لینڈ کرنے کیلئے بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے پڑی
فائل فوٹو
لاہور(نیٹ نیوز) لاہور کے خراب موسم کے بعد قومی ائیر لائن کا طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔ ذرائع سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 سعودی عرب کے شہر دمام سے لاہور پہنچی تاہم طوفانی بارش کے باعث طیارہ لاہور ائیر پورٹ پر نہ اتر سکا۔
پائلٹ نے طیارے کا رخ ملتان کی طرف موڑا تاہم اس کے لیے اسے بھارتی کی فضائی حدود استعمال کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے پائلٹ نے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوتے وقت بھارتی ایوی ایشن حکام کو آگاہ کیا اور لاہور کے خراب موسم کی تفصیلات بتائیں۔