لاہور: پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے ارکان جائے وقوعہ کے وزٹ کیلیے زمان پارک پہنچ گئے۔
جے آئی ٹی لاہور کے 3 تھانوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کا جائزہ لے گی۔ جے آئی ٹی کے ارکان کی سربراہی ایس ایس پی عمران کشور کر رہے ہیں ،دیگر ارکان میں ایس پی آفتاب ،ایس پی جاوید اقبال شامل ہیں۔۔
جے آئی ٹی نے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کرائم سین کے معائنے کیلیے نوٹس جاری کیا تھا۔
گزشتہ روز عمران خان کے اسلام آباد میں ہونے کے باعث جے آئی ٹی وزٹ نہیں کرسکی تھی ۔ جے آئی ٹی کرائم سین کے وزٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق عمران خان سے تفتیش کا عمل بھی شروع کرے گی۔