میرپورخاص: 10ہندو خاندانوں کے 50افراد نے اسلام قبول کرلیا

میرپورخاص(نیٹ نیوز)  میرپورخاص میں دس ہندو خاندانوں کے تقریباً پچاس افراد نے کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

معروف انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے کی یہ تقریب مدرسہ بیت الایمان، نیو مسلم کالونی میں منعقد کی گئی، اس تقریب میں وزیرمذہبی امور کے صاحبزادے محمد شمروز خان اور سینیٹر طلحہ محمود بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پرمدرسے کے معلم قاری تیمور راجپوت کا کہنا تھا کہ تمام ہندو افراد نے اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کیا ہے، ان افراد پر کسی حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا، اسلام قبول کرنے سے پہلے تمام افراد سے پہلے پوچھا گیا کہ اسلام قبول کرنے کے لئے ان پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے۔

اس تقریب میں درجنوں مقامی مسلمانوں بھی شریک ہوئے، رپورٹ کے مطابق نو مسلم افراد کے لیے 2018ء میں بنائی گئی ایک عمارت میں یہ خاندان مقیم رہیں گے۔جہاں پر وہ چار ماہ قیام کریں گے اس دوران دین اسلام کی تعلیمات حاصل کریں گے، مدرسے کی جانب سے ان کے لباس، کھانے پینے اور علاج معالجے کا انتظام کیا جائے گا۔