اسلام آباد(امت نیوز)عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب طلبی خلاف قانون قرار دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے توشہ خانہ نیب تحقیقات کے کیس میں طلبی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیب نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ نیب کے کال اپ نوٹسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں ہیں، نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشری ٰبی بی نے نیب طلبی کے نوٹسز کوچیلنج کیا تھا۔
توشہ خانہ کیس: عدالت نے عمران بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کوغیرقانونی قرار دیدیا