کابل (نیٹ نیوز)افغانستان میں جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی فسادات میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپس میں اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں، گروپس نے مرکزی قیادت پر بھی عدم اعتماد کا اظہارکردیا ہے۔
ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشتگرد مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ٹی ٹی پی کے کمانڈر شاہانہ طرزِ زندگی گزار رہے ہیں، ٹی ٹی پی غریب لوگوں کو اپنے فوائد کیلئے فورسز کے خلاف استعمال کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اندرونی خلفشار اور بیرونی اختلافات کی وجہ سے انہیں آج بھاری قیمت چُکانا پڑرہی ہے، غریبوں کو مُہرہ بنا کر نام نہاد جہاد کے نام پر قربان کیا جارہا ہے۔