کراچی(امت نیوز)سندھ میں گندم اورآٹے کے بحران پر قابو پانے کیلئےحکومت سندھ اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، دونوں جانب سے تحریری معاہدہ بھی کیا گیا ہے،جس کے تحت کل سے فلورملزکو گندم کی سپلائی شروع ہوگی۔
معاہدے کے تحت سندھ بھر میں فلورملز کو کل سےپانچ لاکھ بوری گندم کی سپلائی شروع کر دی جائے گی۔
گندم کی کوالٹی کی تصدیق فلورملزنمائندےاورمحکمہ خوراک کےافسران مشترکہ طور پر کریں گے۔
معاہدے کے مطابق 15مئی سے پورے سندھ سے گندم کراچی لانے کی اجازت ہوگی۔