فائل فوٹو
فائل فوٹو

مفت آٹا اسکیم میں کرپشن کا الزام،محسن نقوی نے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا

لاہور(امت نیوز)نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں ”مفت آٹا اسکیم“ پر پر ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے کرپشن الزامات کے بعد آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ مفت آٹا اسکیم سے متعلق مسلم لیگ ن کے بعض رہنمائوں کے الزامات بے بنیاد ہیں،شفافیت اور مالیاتی احتیاط کے مفاد میں پروگرا م آزاد آڈٹ کے لیے پیش کیاجا رہاہے ۔

انہوں نےکہا کہ الزامات کے بعد ہم نے آڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر کے ذریعے فوری آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اور ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی شہرت کی ایک نجی آڈٹ فرم کے ذریعے بھی آڈٹ کر ایا جائے گا۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے چیئرمین نیب کو ایک درخواست بھی بھیجی ہےکہ وہ پروگرام کی جانچ پڑتال کریں