راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 4خواتین اور ایک لڑکا اغوا
اغوا کی وارداتیں آر اے بازار،ایئرپورٹ ،ٹیکسلا،واہ کینٹ اور روات کے علاقے میں ہوئیں
May 6, 2023 · قومی
راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے شادی شدہ خواتین سمیت چار لڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغوا کر لیا گیا
پولیس کے مطابق آ ر اے بازار کی حدود سے طاہر کی بیٹی (ن)،ائیر پورٹ کی حدود سے انیس کی بیٹی (ز)،ٹیکسلا کی حدود سے نقاش کی بیوی (م) کو،واہ کینٹ کی حدود سے عمر حیات کی بیوی (ر)، روات کی حدود سے زہرہ ثروت کے بیٹے ہارون کو اغوا کر لیا گیا
پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے،