کراچی (اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے 26 اضلاع میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کیلئے کنٹرول سینٹر قائم کردیا ، تفصیلات کے مطابق سات مئی 2023 کو صوبہ سندھ بلدیاتی ضمنی انتخابات برائے چئیرمین وائس، چئیرمین اور جنرل ممبر کیٹگری کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے تین روزہ کنٹرول روم / شکایت سیل قائم کر دیا۔مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے جو انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔ مرکزی کنٹرول روم میں افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔ مرکزی کنٹرول روم 6 مئی سے 8 مئی تک قائم ھے ۔مرکزی کنٹروم روم سے سئینر افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم تین روز تک بلا تعطل انتخابی عمل کی کڑی نگرانی کرتے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا ۔کنٹرول روم سندھ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیموں سے مسلسل رابطے میں ہے۔۔عوام پولنگ کے حوالے سے شکایات درج کرانے کے لئے9204403-051،9210837-051،9204402- 051،9210838-051،فیکس نمبر9204404 -051،ای میل ایڈریس[email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔