سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شور میں بچی کو تنگ کرنےوالے نوجوان کو ڈیرے پر لاکر ڈنڈوں کے وار سے تشدد کا نشانہ بنانے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سجاد ولد بخت زادہ سکنہ شاندل نوجوان کو چار افراد نے ڈیرے پر لاکر ڈنڈوں کے وار سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن ناصر۔محمود ستی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی مٹہ حبیب اللہ خان اور ایس ایچ او چپریال محمد زیب کو کارروائی کا حکم دیا
پولیس نے دو روز قبل رونما ہونے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے چاروں افراد کو گرفتار کرلیا ہے
گرفتار ملزمان میں اظہار ،محب اللہ،افتخار اور شاہ فیصل شامل ہیں۔ نوجوان کو اسکول سے واپسی پر پکڑکر ڈیرے پر لایا گیا جہاں چاروں افراد نے اس کی درگت بنادی
پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک اور نوجوان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے۔